اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کی تعزیت اور نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے ہوائي اڈے پر جا کر امریکی صدر کا استقبال کیا۔ باراک اوباما کے ہمراہ وفد میں تیس اعلی امریکی عہدیدار شامل ہیں۔ جن میں سابق وزیر خارجہ جیمز بیکر اور دو سابق صدور جارج بش سینیئر اور جیرالڈ فورڈ کے قومی سلامتی کے مشیر برینٹ اسکو کرافٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کونڈو لیزا رائس اور سینیٹر جان مک کین بھی اس دورے میں باراک اوباما کےساتھ ہیں۔ موجودہ وزیر خارجہ جان کیری، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برنان اور باراک اوباما کی مشیر سوزان رائس اور لیزا موناکو بھی سعودی عرب جانے والے امریکی وفد میں شامل ہیں۔

























.......
/169